چھٹی عالمی میڈیا سمٹ کا سنکیانگ میں انعقاد

2024/10/14 16:12:16
شیئر:

14 اکتوبر 2024 کی صبح سنکیانگ میں چھٹی عالمی میڈیا سمٹ منعقد ہوئی   جس میں 106 ممالک اور خطوں کے 208 مین اسٹریم میڈیا، سرکاری محکموں سمیت دیگر اداروں،  اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں نے  شرکت کی۔

اس میڈیا سمٹ کا موضوع "مصنوعی ذہانت اور میڈیا کی تبدیلی" ہے۔ سمٹ میں اس موضوع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ، میڈیا کے  شعبے میں  اپنے جدید عملی تجربے کا اشتراک کیا جائے گا، اور آر ٹیفشل انٹیلجنس  ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش مواقع اور چیلنجز  پر بھی بات کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ ، شرکاء سنکیانگ کا تین روزہ دورہ بھی کریں گے، جس سے دنیا  بھر کے  میڈیا  سے تعلق رکھنے والوں کو  سنکیانگ کی طویل تاریخ، شاندار ثقافت، اور اقتصادی و سماجی ترقی کی کامیابیوں کا  مشاہدہ  کرنے اور حقیقی سنکیانگ کو بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔