پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے بتایا کہ 14 اکتوبر کو، چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے "مشترکہ تلوار- 2024 بی" مشق کے تمام حصوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور تھیٹر کے فوجیوں کی مربوط مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کی جامع جانچ کی۔انہوں نے کہا کہ تھیٹر میں شامل فوجی ہمیشہ ہائی الرٹ رہے ہیں ، فوجیوں نے فوجی تربیت اور جنگ کی تیاری کو مضبوط بنانا جاری رکھا ہے ، اور "تائیوان کی علیحدگی " کی سرگرمیوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔