شمالی کوریا کی "انسانی حقوق" کی بنیاد پر امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا مخالف سرگرمیوں کی مذمت

2024/10/14 10:52:00
شیئر:


شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے خارجہ پالیسی کے دفتر کے ڈائریکٹر نے  13 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں "انسانی حقوق" کی بنیاد پر شمالی کوریا  مخالف سرگرمیاں کرنے پر امریکہ کی مذمت کی گئی۔ 

بیان میں بتایا گیا کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے "انسانی حقوق کے خصوصی ایلچی" اور بین الاقوامی فوجداری انصاف کے امور کے سفیر نے جنوبی کوریا کے سرکاری حکام اور نام نہاد "انسانی حقوق" کے گروپوں کو سیول میں شمالی کوریا کی "انسانی حقوق" کے خلاف سازش کی ایک منصوبہ بندی کے لیے بلایا تھا۔   خاص طور پر، امریکی محکمہ خارجہ کے "خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق" نے اس دوران کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف "انٹیلی جنس اور مذہب کا پھیلاؤ" "شمالی کوریا کے بارے میں امریکی پالیسی کے بنیادی ستون ہیں"۔ اس دوران   اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا  کہ   شمالی کوریا کے بارے میں موجودہ امریکی حکومت کی پالیسی کا ہدف شمالی کوریا کے نظریات اور نظام کو تباہ کرنا  ہے۔

 شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی "انسانی حقوق" کی دلیل شمالی کوریا کے وقار اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور ایک سنگین سیاسی اشتعال انگیزی ہے اور وہ اس کی شدید مذمت اور مخالفت کرتی ہے۔