14 اکتوبر کو چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں گوادر نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ منصوبے کی تکمیل کی تقریب میں شرکت کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ گوادر پورٹ کے لیے ایک علاقائی انٹرکنکشن کا مرکز بننے کے لیے ایک اہم سہولت ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مزید ترقی کی ایک اہم علامت ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے آغاز کے بعد سے دونوں حکومتوں کی مشترکہ کوششوں سے ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں، اور اس نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی اور علاقائی انضمام کے عمل کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین اور پاکستان کے درمیان خصوصی دوستی کا ایک اور واضح عکاس ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک اور نمایاں علامت ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے گوادر پورٹ کے حب فنکشن کو مکمل طور پر آگے بڑھایا جائے گا اور پاکستان کو ترقی کے بے مثال مواقع میسر آئیں گے۔