شی جن پھنگ کا جدید فوجی نظریاتی نظام کی تعمیر پر زور

2024/10/15 18:32:19
شیئر:

چین کی آل آرمی ملٹری تھیوری ورک کانفرنس 14 سے 15 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے  اس بات پر زور دیاکہ  فوجی نظریے کی جدیدکاری قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدید کاری کا ایک اہم جزو ہے، اور  یہ فوج کو مضبوط بنانے  میں ایک اہم اور  قائدانہ کردار ادا کرتی ہے.صدر شی نے کہا کہ  نئے دور اور نئے سفر میں چین کی سلامتی اور ترقی کی ضروریات میں گہری تبدیلیاں  آئی ہیں  اور فوجی نظریے کے  امور  کو مکمل طور پر مضبوط  بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ  نئے دور میں فوج کو مضبوط بنانے کے خیال کو عملی جامہ پہنایا جانا چاہیئے، فوجی تزویراتی اصولوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہیئے اور چینی خصوصیات کے ساتھ جدید فوجی نظریاتی نظام کی تعمیر کی جانی چاہیئے تاکہ عالمی معیار کی فوج کی تعمیر میں سائنسی معاونت فراہم کی جا سکے ۔