2024گلوبل نیشنل اسسمنٹ کپیسٹی میٹنگ کا چین میں انعقاد

2024/10/15 11:34:58
شیئر:

چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مشترکہ میزبانی میں 2024 گلوبل  نیشنل  اسسمنٹ کپیسٹی میٹنگ 14 تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوئی، جو پہلی بار  چین میں منعقد ہو رہی  ہے۔

 کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک کی حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور تھنک ٹینکس کے 500 سے زائد چینی اور غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ کانفرنس کے دوران 3  کل رکنی اجلاس اور 21   ذیلی فورمز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں "ایک مضبوط تشخیصی نظام قائم اور لاگو کرنے" جیسے موضوعات پر گہرائی سے  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ، "چینی طرز کی جدیدکاری کے حصول میں مدد کے لئے تشخیص" کے موضوع کے ساتھ  کل رکنی  اجلاس  چینی خصوصیات  کا حامل  ہے ۔

 چائنا  انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چاؤ فینگ  تھاؤ کا کہنا ہے کہ  چین چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل کو فروغ دینے میں قومی تشخیص کی صلاحیت سازی کے اہم کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ تمام فریقین اس اجلاس کو عوامی پالیسی کے جائزے میں اپنی توجہ اور سرمایہ کاری بڑھانے کے موقع کے طور پر لیں گے اور عالمی مشترکہ ترقی میں مضبوط تحریک پیدا کریں گے۔