15 اکتوبر کو 136 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر یعنی کینٹن میلہ چین کے شہر گوانگچو میں شروع ہوا ، جس میں 30،000 سے زائد آف لائن نمائش کنندگان اور 1.15 ملین نئی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔ ان دونوں اعتبار سے پچھلے سیشن کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ اس کے علاوہ تقریبا 4،600 نئے نمائش کنندگان بھی اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں ۔ نمائش میں 49 ممالک اور خطوں سے 730 کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں ۔
کینٹن میلے کے سیکریٹریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سونگ و ن چھین نے بتایا کہ ڈیجیٹل سمارٹ مصنوعات میں پچھلے سیشن کے مقابلے میں 3 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، اور سبز اور کم کاربن والی مصنوعات میں 130 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینٹن میلے کے ذریعے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چینی مصنوعات اور برانڈز نے اعلی معیار کی ترقی کی ایک نئی سطح قائم کی ہے۔