مقامی وقت کے مطابق پندرہ اکتوبر کو جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے شمالی کوریا کی جانب سے دھماکے کی ایک ویڈیو جاری کی۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے اس دن تقریبا 12 بجے جنوبی کوریا سے منسلک کچھ سڑکوں کو دھماکے سے اڑا یا ہے ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق15 اکتوبر کو شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی نائب وزیر کم یو جونگ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے پاس اس بات کے حتمی شواہد موجود ہیں کہ جنوبی کوریاکی فوج پیانگ یانگ میں ڈرون دراندازی کی ماسٹر مائنڈ تھی۔ کم یو جونگ کا کہنا تھا کہ اشتعال انگیز ی کرنے والے اس کی قیمت ادا کریں گے۔
جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے بارے میں15 اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر توجہ دے رہا ہے اور جزیرہ نما کوریا کی کشیدہ صورتحال تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں نہیں۔ اس لئے اولین ترجیح تضادات کو مزید شدید ہونے سے روکنا ہے۔