مقامی وقت کے مطابق 14 اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ نے چین اور اٹلی کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منانے کے لئے میلان میں عوامی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد کیا ، "چین اٹلی پل" جیسے متعدد چین اطالوی مشترکہ ٹی وی اور آن لائن پروگراموں کا آغاز کیا ، اور "میلان فنانشل نیوز" اور اٹلی اسپیس کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ تعاون کا آغاز کیا۔
اٹلی کے وزیر سیاحت ڈینیلا سانتانکئی، سی ایم جی کی ڈپٹی ڈائریکٹر شنگ بو اور اٹلی سیٹ میڈیا گروپ کے چیئرمین فیڈرر سمیٹ دیگر اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔
شنگ بو نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چین اور اٹلی کے درمیان عوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم چین اٹلی میڈیا تعاون کو گہرا کرتے رہیں گے اور نئے دور میں چین کی اصلاحات اور ترقی کے لئے نئے مواقع کا اشتراک کریں گے۔ چین اٹلی دوستی کی کہانی کا تعارف کراتے ہوئے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مسلسل بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی اور اطالوی تہذیبوں کے درمیان باہمی استفادے کو مزید فروغ دیں گے اور دونوں ممالک کی طویل تاریخ اور ثقافت کو پیش کریں گےتاکہ چین-اٹلی دوستی کے پھول کو مزید شاندار طریقے سے کھلایا جا سکے ۔
تقریب میں سی ایم جی نے اٹلی کے میلان فنانشل نیوز اور اٹلی اسپیس کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔ فریقین میڈیا میٹریل کے تبادلے، پروگرامز کی مشترکہ تیاری اور ہائی ڈیفینیشن سگنل ٹرانسمیشن میں تبادلوں اور تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔