چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی چین، روس اور منگولیا کے وزرائے اعظم کی سہ فریقی ملاقات میں شرکت

2024/10/16 16:15:06
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ اکتوبر کو چین کے  وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزیر اعظم) کی کونسل کے تئیسویں  اجلاس میں شرکت کے دوران   روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیر   اور منگولیا کے وزیر اعظم اویون ایرڈن کے ساتھ  سہ فریقی ملاقات  کی ۔

لی چھیانگ نے  کہا کہ  چین، روس اور منگولیا کے درمیان تعاون کے منفرد جغرافیائی فوائد اور رائے عامہ کی مضبوط بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین سہ فریقی تعاون کے  حوالے سے  وسط مدتی روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے روس اور منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرنے  کو  تیار ہے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور باہمی فائدے کا  ماڈل  تشکیل دے گا۔ چین کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  چین ،چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کے تحت کلیدی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے روس اور منگولیا کے ساتھ مل کر کام کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر  پلیٹ فارمز پر کثیر الجہتی تعاون کو گہرا کرے گا، ترقی کے مواقع اور ترقی کے نتائج کا اشتراک کرے گا، مشترکہ مفادات کی حفاظت کرے گا اور چین، روس اور منگولیا کے درمیان سہ فریقی تعاون کا نیا باب لکھنے کے لیے مل کر کام کرے گا۔

اسی دن چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے اسلام آباد میں  روسی وزیراعظم میخائل ولادیمیرسے  علیحدہ ملاقات بھی کی ۔