چین اور پاکستان کے درمیان مقامی کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید

2024/10/16 19:28:24
شیئر:

چین کے مرکزی بینک نے 16  اکتوبر  کو اعلان کیا ہے  کہ اسٹیٹ کونسل کی منظوری سے پیپلز بینک آف چائنا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں دو طرفہ مقامی کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید کی ہے، جس کا سویپ اسکیل 30 ارب یوآن/1.18 ٹریلین پاکستانی روپے ہے۔اس معاہدے کی مدت تین سال   ہے اور فریقین کے اتفاق رائے سے  اس میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

 چین اور پاکستان کے درمیان مقامی کرنسی کے تبادلے کے دوطرفہ معاہدے کی تجدید سے دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون کو مضبوط بنانے، چین اور پاکستان کے درمیان مقامی کرنسیوں کے استعمال کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔