سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے صوبہ فوجیان میں ایک حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ فوجیان کو نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے، جدید معاشی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے ، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے انضمام اور ترقی کی نئی راہ تلاش کرنے میں زیادہ اقدامات کرنے چا ہئیں اور اعلی معیار کی زندگی کے لئے زیادہ کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں تاکہ فوجیان چینی طرز کی جدید کاری کی تعمیر میں نئی خدمات سرانجام دے۔
15 سے 16 اکتوبر تک شی جن پھنگ نے صوبہ فو جیان کے چانگ چو اور شیا من اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔
15 اکتوبر کی دوپہر صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فو جیان کے شہر چانگ چو کی ڈونگ شان کاؤنٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چن چینگ ٹاؤن میں اوجیاؤ گاؤں ، گو وین چانگ میموریل ہال اور گوان ڈی کلچرل انڈسٹریل پارک کا معائنہ کیا اور دیہی احیاء کی جامع ترقی کو فروغ دینے، انقلابی جذبے کی وراثت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مضبوط بنانے کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
16 تاریخ کی صبح ، شی جن پھنگ نے شیامن میں چائنا (فوجیان) پائلٹ فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ فوجیان کو ادارہ جاتی کھلے پن کو مستقل طور پر فروغ دینا چاہئے ، بین الاقوامی اعلی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہئے ، اور اعلی سطح کے کھلے پن کو بڑھانے میں نیا کردار ادا کرنا چاہئے۔
16 تاریخ کی سہ پہر شی جن پھنگ نے شیامن میں فوجیان صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام کو فروغ دینے کے لئے نئی بنیادیں قائم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کرنے اور اعلی سطحی کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی مربوط ترقی اور شہری و دیہی مربوط ترقی کو فروغ دینے میں فوجیان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔انہوں نے ثقافتی اثرورسوخ بڑھانے کی ہمیت پر بھی زور دیا۔