شمالی کوریا کی جانب سے اپنی جنوبی سرحد کو جنوبی کوریا سے ملانے والی سڑکیں اور ریلوے مکمل طور پر بند کر نے کی تصدیق

2024/10/17 10:29:36
شیئر:

سترہ تاریخ کو شمالی کوریا کی  وزارت قومی دفاع  کے مطابق  شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کے ساتھ منسلک سڑکوں اور ریلوے کے شمالی کوریا کے حصے کو  دھماکوں کے ذریعے مکمل طور پر منقطع کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 شمالی کوریا  کا کہنا ہے کہ یہ ایک جائز اقدام ہے جو شمالی کوریا کے آئین کے تقاضوں کے عین  مطابق ہے اور  "جنوبی کوریا کو ایک مکمل طور پر دشمن ریاست کے طور پر نامزد کرنے " اور  دشمن قوتوں کی سیاسی اور فوجی اشتعال انگیزیوں سے پیدا ہونے والے  سنگین سیکیورٹی ماحول جس کے نتیجے میں   جنگ چھڑنے کے دہانے پر ہے، کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

 شمالی کوریا کی وزارت قومی دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنی بند ہونے والی  جنوبی سرحد کو  مستقل طور پر  ایک مضبوط   قلعہ بنانے کے لیے اقدامات  اختیار کرے گا ۔