بھارت تائیوان سے متعلق امور کو مناسب طریقے سے حل کرے،چین کی وزارت خارجہ

2024/10/17 17:29:18
شیئر:

اطلاعات کے مطابق تائیوان نے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک نئے دفتر کے باضابطہ آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھارت میں تائیوان کا تیسرا دفتر ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے سترہ تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اپنے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے کسی بھی ملک کے  تائیوان سے  کسی بھی قسم کے سرکاری رابطوں اور تبادلوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور چین نے اس بارے میں بھارت سے   اپنےسخت اعتراض کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے  کہا کہ  ایک چین  کا اصول بھارت کی جانب سے کیا گیا ایک سنجیدہ سیاسی وعدہ اور چین بھارت تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر سختی سے عمل کرے ، تائیوان سے متعلق امور کو مناسب طریقے سے حل کرے ، اور تائیوان کے خطے کے ساتھ کسی بھی قسم  کے سرکاری تعلقات نہ رکھے تاکہ چین - بھارت تعلقات کی بہتری کے عمل میں مداخلت نہ ہو۔