امور سمندر کے حوالے سے چین ملائیشیا دوطرفہ مذاکرات کے پہلے اجلاس کا ا نعقاد

2024/10/17 10:45:22
شیئر:

16 اکتوبر کو  سمندری امور پر چین ملائیشیا دوطرفہ مذاکرات کا پہلا اجلاس ملائیشیا کے شہر لانگ کاوی میں منعقد ہوا۔ چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤ دونگ اور ملائیشیا کی قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر نسلوان نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں دونوں ممالک کے  میری ٹائم محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ 

 فریقین نے چین اور  ملائیشیا  کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا، موجودہ سمندری صورتحال اور متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور چین اور ملائیشیا    کے مابین عملی سمندری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے حاصل کیا۔