لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے ، عرب لیگ کی اسرائیل کی مذمت

2024/10/17 10:28:57
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو اسرائیلی فوج نے لبنان کی حزب  اللہ کے مسلح اہلکاروں اور دیگر اہداف پر حملے جاری رکھے اور اسی روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے نباتیہ پر حملے کیے۔

 لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ نباتیہ  کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے ہیں۔حزب  اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اس دن اسرائیل پر راکٹ داغے اور اسرائیلی توپ خانے کے ٹھکانوں، مرکاوا ٹینکوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا۔

عرب  لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد غیت نے 16 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ وہ جنوبی لبنان میں نباتیہ کے خلاف اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں غزہ کی پٹی میں وحشیانہ منظر کو دہرانے کی کوشش میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند حملے کر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری غزہ کی صورت حال کو لبنان میں دہرانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔