سی ایم جی کے پریمیم پروگرامز کی روس میں اسکریننگ کا آغاز

2024/10/18 19:14:23
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ کےسولہویں  برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس کا دورہ کرنے سے قبل،مقامی وقت کے مطابق  18 اکتوبر کو  چائنا میڈیا گروپ اور روسی میڈیا کے زیر اہتمام سی ایم جی   کے پریمیم پروگرامز  کی  اسکریننگ تقریب ماسکو میں منعقد ہوئی۔ "شی جن پھنگ سے ملاقات" سمیت سی ایم جی کی جانب سے  گیارہ پریمیم پروگرامز  روسی مین اسٹریم میڈیا میں یکے بعد دیگرے نشر کیے جا رہے ہیں۔

 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کےپبلسٹی ڈیپارٹمنٹ  کے نائب سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے  اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ہمارے لیے چین اور روس کے سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات کے نتائج کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط جذباتی رشتہ استوار کرنے کے لیے ایک اور واضح عمل ہے۔ پریمیم پروگرامز  میں نہ صرف چینی جدیدیت  پر  واضح عملدرآمد  کی ویڈیو ز  شامل ہیں ،بلکہ یہ  چینی تہذیب کی  طویل  اور شاندار  تاریخ کو  بھی اجاگر کرتے ہیں ۔شین ہائی شیونگ نے اس   یقین کا اظہار کیا کہ  روسی  ناظرین  نئے عہد میں چین کے  زندگی کے ارتقاء کو  محسوس کر سکیں گے، چینی ثقافت کی منفرد دلکشی کا مشاہدہ  کر سکیں گے اور دونوں  ممالک کے عوام کے  درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مزید فروغ ملے گا۔