17 اکتوبر کی دوپہر چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ آن ہوئی کے شہر آن چھنگ اور حے فی کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے یکے بعد دیگرے ٹونگ چینگ شہر کے لیوچی لین اورحے فی بن ہو سائنس سٹی کا معائنہ کیا۔صدر شی نے چین کی شاندار روایتی ثقافت کی وراثت کو آگے بڑھانے، چینی تہذیب کے روحانی پہلو کو مضبوط کرنے، سائنسی اور تکنیکی نظاموں اور میکانزم میں جدت کو فروغ دینے، اور سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے حوالے سے مقامی صورتحال کے بارے میں جانا ۔