18 اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ہلاک کرنے کےبارے میں سوال کے جواب میں چینی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کا خیال ہے کہ اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد، فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد ، شہریوں کا مؤثر تحفظ، غزہ میں انسانی امداد کی یقینی رسائی اور تنازعات اور تصادم کو مزید نہ بڑھنے دیناہونا چاہیئے۔