کنفیوشس کی پیدائش کی 2575 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بین الاقوامی علمی سمپوزیم اور بین الاقوامی کنفیوشس ایسوسی ایشن کی ساتویں گانگریس 19 اکتوبر کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور تقریر کی۔
وانگ حو نینگ نے کہا کہ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں چینی عوام چینی طرز کی جدیدکاری کی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں اور یقیناً جدیدکاری کی ایسی راہ پر گامزن ہوں گے جس سے نہ صرف خود چین کو ترقی ملے گی بلکہ دنیا کو بھی فائدہ ہوگا۔ عالمی جدیدیت کے عمل کو فروغ دینے کے لئے، ثقافت اور تہذیب کی سمت کی رہنمائی زیادہ ضروری ہے. صدر شی جن پھنگ نے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پیش کیا جس پر عالمی برادری کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہمیں گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل کرتے ہوئے عالمی تہذیبوں کے تنوع کا احترام اور تحفظ کرنے اور تمام ممالک کے عوام کی جدیدیت کی راہ کے آزادانہ انتخاب کا احترام کرنا چاہیئے ۔