ستمبر میں چین کی شہری ہوابازی کے ذریعے کارگو اور ڈاک نقل و حمل کے حجم میں سال بہ سال 13.9 فیصد اضافہ

2024/10/20 15:43:49
شیئر:

چین کے محکمہ شہری ہوابازی کی اطلاع کے مطابق  ستمبر میں چین کی شہری ہوا بازی کی صنعت نے مجموعی طور پر 8 لاکھ ٹن کارگو اور ڈاک   نقل و حمل کا انتظام  کیا جو ، سال بہ سال 13.9فیصد کا اضافہ ہے اور کارگو  نقل و حمل کے حجم میں ماہانہ ریکارڈ   قائم ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملکی راستوں پر  484000 ٹن کارگو اور ڈاک  نقل و حمل کا انتظام کیا گیا، جو سال بہ سال 7.5فیصد کا اضافہ ہےجبکہ بین الاقوامی راستوں پر  کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا حجم 315000 ٹن تک جا پہنچا ، جو سال بہ سال 25.3فیصد کا اضافہ ہے۔

رواں سال  جنوری سے ستمبر تک ، پوری صنعت نے مجموعی طور پر 6.489 ملین ٹن کارگو اور ڈاک  نقل و حمل کا انتظام کیا ، جو سال بہ سال 24.4فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے ملکی راستوں پر  3.887 ملین ٹن کا انتظام کیاگیا ، جو سال بہ سال 19.4فیصد کا اضافہ ہے جب کہ  بین الاقوامی راستوں پر  2.603 ملین ٹن کا انتظام کیا گیا ، جو سال بہ سال 32.8 فیصد کا اضافہ ہے۔