کینٹن فیئر کی بدولت چین کے شہر گوانگ چو کے ہوائی اڈے پر مسافروں کا ریکارڈ بہاؤ

2024/10/20 16:50:46
شیئر:

19 اکتوبر کو  136 ویں کینٹن فیئر کا پہلا مرحلہ ختم ہوا۔  20 اکتوبر کو گوانگ چو بائیون بارڈر انسپکشن اسٹیشن  کی اطلاع کے مطابق  19 اکتوبر کو اس بارڈر انسپکشن اسٹیشن کے راستے ملک میں اندرونی اور بیرونی سفر کی تعداد تقریباً 50،000  رہی ،جو مسافروں کے بہاؤ  کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ  ہے۔درحقیقت 15 اکتوبر کو  شہر گوانگ چو میں  کینٹن فیئر کے آغاز کے بعد سے ، بائیون ہوائی اڈے سے ملک داخل ہونے اور باہر جانے والے افراد کی تعداد 210،000 سے تجاوز کر گئی ہے ، جو  موسم بہار کے لئے کینٹن فیئر کے مسافروں کے بہاؤ کے مقابلے میں تقریباً 16 فیصد کا اضافہ ہے ، ان میں سے 60،000 سے زیادہ غیر ملکی اہلکار شامل ہیں۔ یہ  عالمی تاجروں میں  کینٹن فیئر کی مقبولیت ظاہر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویزا فری پالیسی کے موزوں  ممالک کے دائرہ کار میں وسعت کی بدولت چین کے بندرگاہوں پر اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کا بہاؤ بلند سطح پر رہنے کی توقع ہے۔چین کے بائیون بارڈر انسپکشن اسٹیشن کا اندازہ ہے کہ  موجودہ کینٹن فیئر کے دوران ، بندرگاہ پر مسافروں کا اوسط  یومیہ  بہاؤ تقریباً 45،000   کی اعلی سطح پر رہے گا۔