"نارڈ اسٹریم" کی تخریب کاری نے یورپ کو کئی لحاظ سے امریکہ کا آلہ کار بنا دیا ہے، روسی وزیر خارجہ

2024/10/21 15:09:53
شیئر:

 روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چند روز قبل میڈیا کو دیئے گئے  ایک انٹرویو میں کہا  کہ "نارڈ اسٹریم" گیس پائپ لائن کی تخریب کاری نے جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی ترقی کو نقصان پہنچایا ہے اور جرمنی اور دیگر یورپی ممالک معیشت، مالیات اور توانائی کے معاملے میں امریکہ کے آلہ کار بن گئے ہیں۔ رواں ماہ کی 9 تاریخ کو روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان زخارووا نے کہا تھا کہ روس کے پاس نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کو سبوتاژ کرنے میں امریکہ اور برطانیہ کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور شواہد جاری کرنے کا سوال صورتحال پر منحصر ہے۔