جنوبی کوریا کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی شمالی کوریا اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر منحصر ہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع

2024/10/21 15:55:02
شیئر:

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے 21  تاریخ کو ایک  بیان میں کہا کہ  شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت  کے لیے خصوصی افواج بھیجنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے  کے حوالے سے جنوبی کوریا کی  وزارت دفاع کے ترجمان چن ہا کیو نے کہا کہ جنوبی کوریا ،  شمالی کوریا اور روس کے درمیان فوجی تعاون کے رجحان پر منحصر ضروری اقدامات پر غور کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ  جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس اور صدر کے دفتر نے متعلقہ مواد کو عام کرنے سے پہلے امریکہ کے ساتھ  معلومات کا تبادلہ اور رابطہ کیا تھا۔

 21 تاریخ کو جنوبی  کوریا کی وزارت خارجہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی  کوریا  کے نائب وزیر خارجہ   کم یان جن نے اسی سہ پہر   جنوبی کوریا میں روس کے سفیر جارجی زینوویف کو طلب کر کے شمالی کوریا کی جانب سے روس کو  فوج بھیجنے پر احتجاج کیا۔