مقامی وقت کے مطابق 22 اکتوبر کی دو پہر کو چینی صدر شی جن پھنگ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 16 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے کازان پہنچے۔ خصوصی طیارہ جب کازان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا تو روس فیڈریشن کے تاتارستان جمہوریہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر منیخانوف، تاتارستان جمہوریہ کے وزیر اعظم پیسوشین، کازان شہر کے میئر میٹسن اور روس کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے ہوائی اڈے پر صدر شی جن پھنگ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ سرخ قالین کے دونوں اطراف موجود چاق و چوبند فوجی دستے نے صدر شی کو سلامی پیش کی اور قومی لباس میں ملبوس نوجوان روسی خواتین نے روایتی آداب کے ساتھ شی جن پھنگ کا استقبال کیا۔ روس میں چین کے سفیر زانگ ہان حوئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔