مقامی وقت کے مطابق تیئس اکتوبر کی سہ پہر کو چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے درمیان روسی شہر کازان میں ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماء برکس سمٹ میں شریک ہیں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور بھارت کے تاریخی رجحان اور دوطرفہ تعلقات کی ترقیاتی سمت کو صحیح طور پر سمجھنا ، دونوں ممالک اور دونوں عوام کے مفاد میں ہے۔فریقین کو مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنا کر اختلافات اور تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے ، اور ایک دوسرے کے ترقیاتی اہداف کی تکمیل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی ساتھ فریقین کو بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ، ترقی پذیر ممالک کےاتحاد اور ترقی کے لئے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے کے لئے خدمات سرانجام دی جا سکیں۔