رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی صنعتی پیداوار میں مستحکم ترقی کا رجحان برقرار

2024/10/23 16:47:16
شیئر:

چین کی  وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی صنعتی معیشت کی کارکردگی مستحکم رہی ہے۔ نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہوا، جس نے معاشی ترقی میں تقریباً0 4 فیصد حصہ فراہم کیا ۔ صنعتی سرمایہ کاری میں  مسلسل آٹھ ماہ تک ڈبل ڈیجٹ  ترقی برقرار رکھی گئی ہے۔ چین میں "لائٹ ہاؤس فیکٹریوں" کی کل تعداد 72 تک جا پہنچی ہے ، جو دنیا کی کل تعداد کا 42فیصد بنتی ہے۔ نامزد سائز سےبالا صنعتی اداروں  کی اضافی قدر کے لئے  توانائی کی کھپت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اگست کے اختتام تک ، نامزد سائز سے  بالا صنعتی اداروں کی تعداد 50.4 لاکھ  تک پہنچ گئی ، جو 2023 کے آخر سے 4.4 فیصد کا اضافہ ہے۔رواں سال کی  پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی  ٹیلی کمیونیکیشن کے کاروبار کے مجموعی حجم میں سال بہ سال 10.7 فیصد اضافہ  دیکھا گیا ہے۔ ستمبر کے اختتام  تک ، مجموعی طور پر 4.089 ملین 5 جی بیس اسٹیشن تعمیر کیے  جا چکے ہیں  اور 15،000 سے زیادہ "5 جی پلس صنعتی انٹرنیٹ" منصوبے تعمیر کیے گئے ہیں۔