تھائی لینڈ میں "سنکیانگ ایک حیرت کدہ ہے" کے عنوان سے پروموشنل سرگرمی کا انعقاد

2024/10/23 10:27:36
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کو تھائی لینڈ میں چینی سفارت خانے اور سنکیانگ فرینڈشپ ایکسچینج گروپ نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مشترکہ طور پر "سنکیانگ ایک حیرت کدہ ہے " کے عنوان سے ایک  پروموشنل سرگرمی  کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی میں   50 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زمرت ووبولی، تھائی لینڈ میں چینی سفیر ہان زی چھیانگ، تھائی لینڈ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین سمیت حکومت اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

زومرت نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں سنکیانگ کی ترقیاتی کامیابیوں کا تعارف کروایا اور تھائی لینڈ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کو سنکیانگ میں  معاشی اور سماجی ترقی کی تبدیلیوں اور لوگوں کی خوشگوار زندگی کا خود  مشاہدہ  کرنے کی دعوت دی۔

شرکاء نے سنکیانگ کا سفر کرنے اور وہاں ہونے والی ترقی اور تبدیلیوں کا مشاہدہ  کرنے کی توقعات کا اظہار کیا ۔