مختلف شعبوں میں برکس ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون کو فروغ دیا جائے اور گلوبل ساؤتھ کے لئے مزید نئے مواقع لائے جائیں ۔ شی جن پھنگ اور پیوٹن کی ملاقات

2024/10/23 15:04:53
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 22 اکتوبر کی سہ پہر چینی  صدر  شی جن پھنگ نے کازان کریملن میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ برکس تعاون کا میکانزم آج دنیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے لئے سب سے اہم پلیٹ فارم ہے ، اور ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور ایک جامع اقتصادی عالمگیریت کے حصول کو فروغ دینے کے لئے ایک مضبوط طاقت ہے۔ میں جناب صدر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ برکس تعاون کے میکانزم کی مستقبل کی ترقی، تمام فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے، مختلف شعبوں میں برکس ممالک کے درمیان اسٹریٹجک کوآرڈینیشن اور عملی تعاون کو فروغ دینے اور گلوبل ساؤتھ کے لئے مزید نئے مواقع لانے کے لئے کوششوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔