چین اور روس کے درمیان نسلوں سے گہری دوستی تبدیل نہیں ہوگی اور دنیا کی مدد اور عوام کی خدمت کے لیے کسی بڑے ملک کی ذمہ داری تبدیل نہیں ہوگی۔شی جن پھنگ اور پیوٹن کی ملاقات

2024/10/23 15:03:45
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 22 اکتوبر کی سہ پہر چینی  صدر  شی جن پھنگ نے کازان کریملن میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کے تعلقات نے ہمسایہ طاقتوں کے لئے ایک صحیح راستہ تلاش کیا ہے جو"عدم اتحاد بندی، عدم محاذ آرائی، تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانا" ہے۔ اس وقت بین الاقوامی صورت حال افراتفری کا شکار ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ چین اور روس کے درمیان نسلوں سے گہری دوستی تبدیل نہیں ہوگی اور دنیا کی مدد اور عوام کی خدمت کے لیے کسی بڑے ملک کی ذمہ داری تبدیل نہیں ہوگی۔ پیوٹن نے کہا کہ "روس اور چین کے تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے اور ایک نئی قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کی مثال قائم کی ہے. ہم برکس فریم ورک کے تحت روس اور چین کے درمیان طویل عرصے سے جاری اعلیٰ سطحیٰ تعاون کو سراہتے ہیں۔