مقامی وقت کے مطابق 23 اکتوبر کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ نے 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے "لارج گروپ" مذاکرات میں شرکت کی اور برکس کی مستقبل کی ترقی پر اہم خیالات کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں "گرین برکس" کی تعمیر کر کے پائیدار ترقی پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ چین برکس ممالک کے ساتھ سبز صنعتوں، صاف توانائی اور سبز معدنیات میں تعاون بڑھانے اور پوری صنعتی چین کی "سبز" ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہمیں "منصفانہ برکس" کی تعمیر کرکے عالمی حکمرانی کے نظام کی اصلاحات میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ہمیں حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے انصاف، کھلے پن اور شمولیت کے تصورات پر مبنی عالمی حکمرانی میں اصلاحات کی قیادت کرنے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بلند کرنے اور عالمی معاشی منظر نامے میں تبدیلیوں کی بہتر عکاسی کرنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں" انسانی بنیادوں پر مبنی برکس" کی تعمیر کرکے تہذیب اور ہم آہنگی کا حامی ہونا چاہئے۔ چین برکس ڈیجیٹل تعلیم کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گا اور اس حوالے سے اگلے پانچ سالوں میں برکس متعلقہ ممالک میں 10 غیر ملکی مطالعاتی مراکز قائم کرے گا اور 1،000 تعلیمی انتظامی اہلکاروں، اساتذہ اور طلباء کو تربیت کے مواقع فراہم کرے گا.