جرمنی کے شہر برلن میں یورپی یونین چین انسانی حقوق سیمینار 2024 کاانعقاد

2024/10/24 10:37:11
شیئر:

22  اکتوبر  کو ، "  چین -یورپ انسانی حقوق سیمینار 2024 "  جرمنی کے شہر برلن  میں منعقد ہوا۔ چین، جرمنی، برطانیہ اور فرانس سمیت 16 ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے "ابھرتے ہوئے حقوق کا تحفظ: چین اور یورپ کا نقطہ نظر" کے عنوان پر  معاشی مساوات اور سماجی حقوق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور انسانی حقوق  کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی  تبادلے کی سرگرمیوں سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور تعاون پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملےگی۔