ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کی22 اکتوبر کی اطلاع کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے اسی دن کہا کہ سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں ایران کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کی تجویز دی ہے۔ ابھی تک ایران نے فوجی مشقوں کے وقت سمیت مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں اور سعودی حکام نے اس پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ اگر یہ مشق کامیاب ہوتی ہے تو یہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پہلی دو طرفہ مشترکہ فوجی مشق ہوگی۔