24 اکتوبر کو ،چین کی وزارت تجارت نے ستمبر 2024 میں چین کی صارف مارکیٹ کی صورتحال پر بتایا کہ قومی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں صارفین کی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت 4.11 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 3.2 فیصد اضافہ ہے اور پہلی تین سہ ماہیوں میں صارفین کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 3.3 فیصد کا اضافہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق خدمات کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی تین سہ ماہیوں میں خدمات کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ خوردہ فروخت میں آن لائن اور آف لائن کی مربوط ترقی دیکھنے میں آئی ۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں ، آن لائن کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا ، اور سامان کی آن لائن خوردہ فروخت میں سال بہ سال 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ، جو کل خوردہ فروخت کا 25.7 فیصد ہے۔
دیہی علاقوں میں کھپت شہری علاقوں کے مقابلے میں تیز رہی ۔ ستمبر میں دیہی علاقوں میں صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 3.9 فیصد اضافہ ہوا جو شہری علاقوں کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں دیہی صارفین کے سامان کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 4.4 فیصد اضافہ ہوا، جو شہری علاقوں کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے۔