ٹوکیو میں سمندری امور پر چین - جاپان اعلی سطحی مشاورتی میکانزم کا سترہواں دور

2024/10/24 09:54:46
شیئر:

23 اکتوبر کو  چین کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور سمندری امور کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل  ہونگ لیانگ ، اور جاپان کی وزارت خارجہ کے ایشیا اور اوقیانوس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل  ہیرویوکی نامزو نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سمندری امور پر چین - جاپان اعلی سطحی مشاورتی میکانزم کےسترہویں  دور کی مشترکہ صدارت کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان بحری امور پر کھل کر  تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔ چین نے بحیرہ مشرقی چین، جزائر دیاؤ یو، جنوبی  بحیرہ چین، آبنائے تائیوان اور سمندری و فضائی سلامتی جیسے معاملات پر اپنے موقف کی وضاحت کی اور جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے خدشات کا احترام کرے، سمندری امور سے متعلق منفی بیانات اور اقدامات  کو روکے اور چین جاپان تعلقات کی بہتری  کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنے، بحری امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے، تضادات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور بحیرہ  مشرقی چین کو امن، تعاون اور دوستی کے سمندری علاقے  میں تبدیل کرنے کے لئے مثبت کوششیں کرنے اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے والے تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے بحری امور پر چین جاپان اعلیٰ سطحی مشاورتی میکانزم کے  اٹھارہویں  دور کے آئندہ سال چین میں  انعقاد  پر اصولی اتفاق کیا۔