چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے پیپلز بینک آف چائنا اور بینک آف جاپان نے حال ہی میں دو طرفہ مقامی کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید کی ہے،جس کے مطابق کرنسی کے تبادلے کا پیمانہ 200 بلین یوآن یعنیٰ 3.4 ٹریلین جاپانی ین پر برقرار ہے۔ معاہدہ تین سال کے لئے ہے اور اسے باہمی اتفاق سے مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ چین اور جاپان کے درمیان دوطرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید سے دونوں ممالک کے مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی سرگرمیوں کی ترقی میں مدد ملے گی۔