21 اکتوبر کو ، چائنا کوسٹ گارڈ اور روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے درمیان بیجنگ میں دوسری اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔
فریقین نے 2024 میں باہمی تعاون کے نتائج کا جائزہ لیا، دونوں فریقوں کے درمیان سمندری قانون نافذ کرنے والے تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد سے مثبت نتائج ، چینی اور روسی کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے مابین پہلی مشترکہ مشق اور گشت مشن کی کامیابی کو سراہا، اور مشترکہ تشویش کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے عملی بحری تعاون کو مزید گہرا کرنے، گہرے سمندر وں میں مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور نئے دور میں چین اور روس کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے اور اسے ترقی دینے، میری ٹائم سیکیورٹی اور سمندری علاقوں کے حوالے سے ہم نصیب معاشرےکی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔