اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران پر حملہ

2024/10/26 15:56:11
شیئر:

اسرائیلی دفاعی افواج نے  26  تاریخ کو  ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسی دن ایران کے مقررہ اہداف  کو نشانہ بنایا ہے۔

 اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ہاگری نے اسی روز جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی فوج کا تازہ حملہ مکمل ہو گیا ہے۔ ہاگری نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایران کی فوجی تنصیبات، جو اسرائیل کے لیے براہ راست خطرہ ہیں ، پر درست حملہ کرکے اپنا حالیہ مشن مکمل کیا ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایران کشیدگی کا نیا دور شروع کرتا ہے تو اسرائیل اس کا جواب دے گا۔

 اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ایران کے میزائل پروڈکشن پلانٹس، زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل اڈوں اور دیگر تنصیبات پر حملے کیے اور تمام اسرائیلی جنگی طیارے بحفاظت اسرائیل واپس آ گئے ہیں۔

دریں اثناء  26 تاریخ کو سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب علاقائی صورتحال کی کشیدگی میں مسلسل اضافے اور تنازعات میں اضافے کی سخت مخالفت کرتا ہے جو خطے کے ممالک اور عوام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔