چین-امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کا انعقاد

2024/10/26 16:11:41
شیئر:

 

25 اکتوبر کو  چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ من نے واشنگٹن ، امریکہ میں ورلڈ بینک / آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکہ کے    انڈر  سیکرٹری    برائے خزانہ  جے  شمباغ کے ساتھ  چین-امریکہ  اقتصادی ورکنگ گروپ کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ فریقین نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے میکرو اکنامک صورتحال اور دونوں ممالک کی پالیسیوں پر گہرا، عملی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا، جس میں کم آمدنی والے ممالک کو لیکویڈٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد کے لئے مل کر کام کرنا اور آئندہ اقدامات کے انتظامات شامل رہے۔