26 اکتوبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے تائیوان کو امریکہ کی جانب سے 1.988 بلین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سےچین کے تائیوان کو اسلحے کی فروخت ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، خاص طور پر "17 اگست " اعلامیہ ،چین کی اقتدار اعلی اور سلامتی کے مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچاتی ہے، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہے، اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو سنگین غلط پیغام بھیجتی ہے۔ چین اس کی شدید مذمت کرتا ہے اور چین نے امریکہ کے سامنے اس کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کو مسلح کرنا اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے خطرناک اقدامات کو فوری طور پر بند کرے۔ چین اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔