جاپان معاشی مسائل کے حل میں ناکام نظر آتا ہے، اقتصادی ماہرین

2024/10/27 16:43:41
شیئر:

جاپان میں 50 ویں ایوان نمائندگان کے انتخابات کے لئے 27  اکتوبر   کو  ووٹنگ ہوئی۔ جاپان کے ایوان نمائندگان کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مسابقت کا مرکز اقتصادی پالیسی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے اور حقیقی آمدنی میں اضافے کے بارے میں پالیسیاں اور آراء پیش کی ہیں۔ تاہم جاپان کے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت کے پاس موجودہ معاشی مسائل کا موثر جواب دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔

 جاپان کے معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ جاپان میں موجودہ قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ  ین کی قدر میں کمی ہے، اور شرح سود میں اضافہ ین کی قدر میں کمی کو روکنے اور جاپان میں قیمتوں میں اضافے کو کم کرنے کے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔تاہم جاپانی حکومت شرح سود میں اضافے کے اثرات کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

 ماہرین کا خیال ہے کہ درمیانی اور طویل مدت میں جاپان کو "گلوبل ساؤتھ" اور برکس ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے تاکہ اس کی اقتصادی ترقی کے امکانات کو بڑھایا جاسکے۔