اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار ، فریقین سے فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

2024/10/27 16:47:36
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 26 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں اسرائیلی دفاعی افواج کے فضائی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورتحال میں مسلسل کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کو خراب کرنے والے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں اور انہیں روکنا  چاہیئے۔

 انتونیو گوتریس نے فوری طور پر تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی اور لبنان سمیت تمام فوجی کارروائیاں بند کردیں اور  علاقائی جنگوں کو روکنے اور سفارتی مذاکرات کی راہ پر واپس آنے کے لیے اپنی پوری کوششیں کی جا ئیں۔