اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کی زیر زمین فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعوی

2024/10/27 16:44:44
شیئر:

  اسرائیلی فوج نے 26  اکتوبر  کو  کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ  کی ایک بڑی زیر زمین فوجی تنصیب کو تباہ کر دیا ہے۔ ادھر لبنانی  حزب اللہ  کے مسلح دستوں نے  27 تاریخ کی علی الصبح کہا کہ انہوں نے 26 تاریخ کو اسرائیلی اہداف پر 20 سے زیادہ حملے کیے۔

 اسرائیل کی دفاعی افواج نے 26 تاریخ کی شام اعلان کیا کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے پہاڑوں اور زیر زمین  حصوں  میں متعدد کارروائیاں کی ہیں اور آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے گزشتہ 15 سالوں میں حزب اللہ  کی جانب سے تعمیر کردہ اسٹریٹجک زیر زمین فوجی تنصیب دریافت کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے تقریباً 400 ٹن دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے تنصیب کو تباہ کردیا۔ آپریشن کے دوران اسرائیلی افواج نے لبنانی حزب  اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا ۔

 اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ 26 تاریخ کی رات گیارہ بجے تک حزب  اللہ نے اس دن اسرائیل پر تقریباً  190 میزائل داغے تھے۔

 لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق 27 تاریخ کی علی الصبح لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں برجی بلدین، ہریت ہرک اور دیگر علاقوں کو اسرائیلی  جنگی طیاروں  کی جانب سے متعدد فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 26 تاریخ کو لبنان کے مختلف  ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، جنوبی لبنان کے صوبہ نباتیہ کے ایک علاقے کو اس رات اسرائیل کی جانب سے دو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 لبنانی حزب اللہ کی مسلح دستے  نے 27 تاریخ کی علی الصبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 26 تاریخ کو اسرائیلی اہداف کے خلاف 20 سے زائد کارروائیاں کیں اور وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے جنوب میں تیلانوف ایئر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے  بڑی تعداد میں ڈرونز کا استعمال کیا اور شمال میں مشر اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹوں کا استعمال کیا۔