27 اکتوبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے تانیہی ماماؤ کو جمہوریہ کیریباتی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور کیریباتی اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ ستمبر 2019 میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے چین اور کیریباتی کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہو رہا ہے، عملی تعاون نتیجہ خیز ہے اور عوامی و ثقافتی تبادلے مزید بہتر ہوگئے ہیں۔چین اور کیریباتی ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور مشترکہ خدشات سے متعلق امور پر باہمی تفہیم اور حمایت کرتے رہتے ہیں۔ میں چین کیریباتی تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے جناب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔