چین امریکہ کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری کی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2024/10/29 16:35:29
شیئر:

29 اکتوبر کو چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے  یومیہ پریس کانفرنس میں بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکی افراد اور کمپنیوں کو چین کی جدید ٹیکنالوجیز بشمول سیمی کنڈکٹرز اور  مصنوعی ذہانت وغیرہ میں سرمایہ کاری کرنے سے روکنے کے حتمی فیصلے کے بارے میں کہا کہ چین امریکہ کی طرف سے جاری کردہ چین میں سرمایہ کاری کی پابندیوں پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ چین نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوط  تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔