اسرائیلی قوانین کی منظوری کے "تباہ کن نتائج" ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

2024/10/29 11:31:24
شیئر:


 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 28 اکتوبر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا   کہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی سے متعلق دو قوانین کی منظوری پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان قوانین کے نفاذ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جو ناقابل قبول ہے۔ انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت دیگر ذمہ داریوں کی پاسداری کرے، جنہیں قومی قانون سازی کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔