29 اکتوبر کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فن لینڈ کے صدرالیگزنڈر اسٹب سے ملاقات کی ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ فن لینڈ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین مغربی ممالک میں سے ایک ہے اور چین کے ساتھ بین الحکومتی تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا مغربی ملک ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فن لینڈ کے مابین ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ اور احترام کا تعلق رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور ادارہ جاتی فرق کے باوجود مساوی تبادلوں کی مثال قائم رہی ہے۔
شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ چین فن لینڈ تعلقات کی طویل مدتی، صحت مند اور مستحکم ترقی کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی احترام کی پاسداری کی ہے، ایک دوسرے کو برابر سمجھا ہے، اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا خیال رکھا ہے۔ ہم فن لینڈ کو چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینے، ابھرتی ہوئی صنعتوں جیسے سبز تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی میں تعاون بڑھانے اور نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کا ایک نیا نمونہ تعمیر کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ چین فن لینڈ کے ساتھ عوامی تبادلوں کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، فن لینڈ کے ساتھ یکطرفہ ویزا فری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور چین میں کاروبار، سفر اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے فن لینڈ کے مزید دوستوں کا خیرمقدم کرتا ہے.
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگلے سال چین اور یورپی یونین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی ، اور امید ہے کہ فن لینڈ چین - یورپی یونین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ، اور چین - فن لینڈ تعلقات اور چین - یورپی یونین تعلقات کے باہمی فروغ اور مشترکہ ترقی کا احساس کرے گا۔
اس موقع پر الیگزنڈر اسٹب نے کہا کہ 74 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے فن لینڈ اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ خلوص نیت سے پیش آئے ہیں اور برابری کی بنیاد پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ فن لینڈ ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ فن لینڈ آج دنیا میں مختلف عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے صدر شی جن پھنگ کے اہم انیشی ایٹوز کو سراہتا ہے ، اور عالمی امن اور استحکام میں کردار ادا کرنے کے لئے چین کے ساتھ کثیر الجہتی روابط اور کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔ یورپی یونین اور چین کی معیشتوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور"ڈی کپلنگ " اور" نئی سرد جنگ" کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ فن لینڈ یورپی یونین اور چین کے تعلقات کی ہموار ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے.
دونوں صدور نے یوکرین کے بحران اور فلسطین اسرائیل تنازعہ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔