چین میں 78,000 ثقافتی اور متعلقہ صنعتی اداروں کے ایک سروے کے مطابق ، 2024 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ، ثقافتی اداروں نے 9،966.8 بلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی ، جو سال بہ سال 5.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ صنعت کی اقسام کے لحاظ سے ، ثقافتی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 3.9فیصد کا اضافہ ہوا۔ ثقافتی تھوک اور خوردہ تجارت میں سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ثقافتی خدمات کی صنعت میں سال بہ سال 7.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ علاقائی لحاظ سے ، مشرقی علاقے، وسطیٰ علاقے اور مغربی علاقے کی آپریٹنگ آمدنی میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 6.3 فیصد ، 5.8 فیصد اور 3.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ، ثقافتی اداروں نے 790.3 بلین یوآن کا مجموعی منافع حاصل کیا ، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.9فیصد کا اضافہ ہے۔ نامزد سائز سے بالا ثقافتی اداروں کی آپریٹنگ آمدنی میں سال بہ سال 5.9 فیصد جبکہ منافع میں سال بہ سال 3.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔