چین امریکہ فنانشل ورکنگ گروپ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس برائے 2024 کے موقع پر واشنگٹن میں اپنا چھٹا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چین کے مرکزی بینک کے نائب سربراہ اور امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری نے مشترکہ طور پر کی۔ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نےچین امریکہ فنانشل ورکنگ گروپ کے چینی وفد سے ملاقات کی۔
فریقین نے میکرو اکنامک اور مالیاتی صورتحال، مالیاتی مانیٹری پالیسیوں، مالیاتی استحکام اور نگرانی، کیپٹل مارکیٹس، انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت نیز باہمی دلچسپی کے دیگر مالیاتی پالیسی کے موضوعات پر پیشہ ورانہ، عملی، واضح اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ چینی وفد نے متعلقہ امور پر امریکی فریق کے سامنے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں دونوں فریقوں کے تکنیکی ماہرین کے گروپس کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگیوں کے توازن کی تیاری، عالمی سطح پر اہم بینکوں (جی-ایس آئی بیز) کے کرائسس کمیونیکیشن اور آب و ہوا اور انشورنس کے خطرات سمیت موضوعات کی بریفنگ سنی گئی اور سرحد پار مالیاتی خدمات کی نگرانی کے تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔