یونیسف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبلیہ میں ہونے والے حملوں میں 50 سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ دو ایسی رہائشی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ یونیسیف نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنانے، بچوں کو ترجیحی تحفظ فراہم کرنے اور تنازعہ کے جلد از جلد خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یونیسیف نے مقامی وقت کے مطابق 2 نومبر کی شام کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف یونیسیف کےایک رکن کی ذاتی گاڑی پر اس دن جبلیہ میں فلائنگ مشین نے حملہ کیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر اس حملے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے احتساب کے لیے کارروائی کرے۔